شمالی دیناج پور(طیب فرقانی بیورو چیف بصیرت آن لائن )
تعلیمی میدان میں طلبا اور اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ہندوستان کے مایہ ناز بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے لودھن برانچ (شمالی دیناج پور ،مغربی بنگال )نے آج یہاں ایک کوئز مقابلے کا انعقاد کیا ۔یہ کوئز مقابلہ گوالپوکھر لودھن کے ہائی اسکول کے میدان میں منعقد ہوا ۔جس میں اسکول کی دسویں جماعت کی طالبات نے پورے جوش و خرو ش کے ساتھ حصہ لیا ۔اس موقع پر بینک کے مینیجر کشور کمار گھوش کے ساتھ اسکول کے صدر مدرس ماسٹر شبیر احسن بہ نفس نفیس موجود رہے ۔پروگرام کے آغازکے بعدبینک مینیجرکشور کمار گھوش نے اپنے مختصر بیان میں اس طرح کے مقابلے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے نہ صرف طلبا طالبات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے میں بڑی مدد ملتی ہے ۔مقابلے میں پانچ ٹیمیں شامل ہوئی تھیں ۔ہر ٹیم میں پانچ امیدوا ر شریک تھے ۔ یہ مقابلہ تین مرحلوں میں ہوا ۔پہلے مرحلے میں معلومات عامہ سے متعلق سوالات پوچھے گئے ۔دوسرے اور تیسرے مرحلے میں اردو کی نصابی کتاب سے الفاظ و معانی اور اشعار پر مبنی سوالات پوچھے گئے ۔شریک طالبات کے مظاہرے نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا ۔جس خوب صورتی سے طالبات نے اشعار پڑھے اور جوابات دئے وہ مسرت انگیز لمحات تھے ۔اسی سے متاثر ہوکر بعد کو مینیجر موصوف نے کہا کہ جس طرح کا مقابہ یہاں دیکھنے کو ملا اس کے سامنے ان کی طرف سے دیے گئے انعامات ہیچ ہیں ۔انہوں نے وعدہ کیا کہ دوبارہ اگر اس طرح کا کوئی پروگرام ہوتا ہے تو وہ اس سے بہتر انعامات پیش کریں گے ۔ واضح ہو کہ اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو بینک کی جانب سے ٹرافیاں پیش کی گئیں ۔یہ انعامات مرزا غالب ٹیم ،ملالہ ٹیم اور پروین شاکر ٹیم کو بالترتیب اول ،دوم اور سوم انعام کے طور پر پیش کیے گئے ۔اس موقع پر صدر مدرس ماسٹر شبیر احسن نے کہا کہ انعامات حاصل کرنا بڑی بات ہے لیکن جن کو انعامات نہیں ملے وہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے حوصلہ کیا اور اپنے لیے آئندہ کی راہ ہموار کی ۔مذکورہ انعامات کے علاوہ اسکول کی طرف سے انفرادی حوصلہ افزاانعامات بھی دیے گئے ۔یہ انعام حاصل کرنے والی طالبات میں صبیحہ ،شمیمہ ،فرحت ،مہناز اور خوشنما تھیں ۔ جنہوں نے اپنی ٹیم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔اس مقابلے کی دو خاص باتیں رہیں ۔ایک تو یہ کہ یہ پورا مقابلہ اردو میں ہوا۔اورزیادہ تر سوالات اردو ہی کے نصاب پر مشتمل رہے ۔جس سے اردو کی ایک خاص فضا قائم ہوئی ۔دوسری خاص بات یہ رہی کہ طلباطالبات میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا ۔جو مقابلے کی کامیابی کی دلیل تھی ۔آخر میں ناظم مقابلہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔اور تمام حاضرین نے طعام بھی تناول کیا ۔اسکول کے اساتذہ بھی اس موقع پر مستعد رہے ۔

No comments:
Post a Comment
اچھے تبصرے کے لئے ہمیشہ شکر گزار