نظم
انیس
بتا کیا پوچھتا ہے ؟ملک میں کس کا گزارا ہے
میری نظروں میں دیکھو ملک کا دل کش نظارہ ہے (۲)
میری ہاتھوں کی ریکھاؤں میں نقش ہند سارا ہے
لہو کے آخری قطرے نے ہندوستاں پکارا ہے
میرا دل ہے میری جاں ہے میری آنکھوں کا تارا ہے
یہ ہندوستان ہندوستان ہندوستاں ہمارا ہے (۴)
ہمارے ملک میں ہندو مسلماں ساتھ رہتے ہیں
یہاں عیسائی کے کاندھوں پہ سکھ کے ہاتھ رہتے ہیں (۲)
ہماری سرحدوں پہ نوجواں دن رات رہتے ہیں
وہاں اس کی حفاظت کے لئے تیار رہتے ہیں
مٹا دیتے ہیں خود کو ہند ہم کو جاں سے پیارا ہے

ترنگے کی بلندی کو جھکا سکتا نہیں کوئی
امان اللہ ہمیں دشمن مٹا سکتا نہیں کوئی (۲)
جہاں پہ پاؤ ں رکھ دیں ہم ہٹا سکتا نہیں کوئی
ہمارے آگے سر اپنا اٹھا سکتا نہیں کوئی
ہزاروں دشمنوں کا دشمنی نے سر اتارا ہے
یہ ہندوستان ہندوستا ن ہندوستاں ہمارا ہے (۴)
میرا وعدہ ہے کہ اس ملک سے الفت رکھو ں گا میں
خودی میں زندہ اپنے ویر کی عزت رکھوں گا میں (۲)
مٹا دوں ٹولیاں دشمن کی وہ طاقت رکھوں گا میں
میں چھوٹا ہوں جوانوں سے بڑی ہمت رکھو ں گا میں
انیس اس جامعہ کے سارے بچوں کا یہ نعرہ ہے

No comments:
Post a Comment
اچھے تبصرے کے لئے ہمیشہ شکر گزار